ہمارے سارے مسئلوں کا تعلق اللہ تعالی کی ذات کے ساتھ ہے

  اللہ وہ ذات ہے جو اکیلا سارے مسئلے حل کر دیتا ہے...

کوئی کیس ہو تو ..... اس کے پاس چلے جاؤ ....

 تجارت کا مسئلہ ہو تو ..... اس کے پاس چلے جاؤ .. 

 تعلیم کا مسئلہ ہوتو .... اس کے پاس چلے جاؤ .... 

 بیماری کا مسئلہ ہوتو ... اللہ کے پاس چلے جاؤ.... 

 عزت کا مسئلہ ہوتو ..... اللہ کے پاس چلے جاؤ ....

حفاظت کا مسئلہ ہو تو ..... اللہ کے پاس چلے جاؤ .... 

صحت کا مسئلہ ہوتو ..... اللہ کے پاس چلے جاؤ ....

 رزق کا مسئلہ ہو تو ..... اللہ کے پاس چلے جاؤ ....

 

اللہ وہ ذات ہے ... جو ہمارے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے... اکیلا ہے , کافی ہے....

ہم اپنی ذات میں انتہائی کمزور ہیں ... بڑے سے بڑا ڈاکٹر ہو ... اور اس کے گھر کی دیوار ٹیڑھی ہو تو انجینئر سے پوچھتا ہے ... بہت بڑا انجینئر ہو ... پیٹ میں درد ہو تو ڈاکٹر سے پوچھتا ہے... اور دونوں کو قانونی مسئلہ پڑ جائے تو وکیل سے پوچھیں گے ... ہم ایک دوسرے کے محتاج ہیں ...


جتنا جس کا کوئی محتاج ہوتا ہے ... وہ اتنا اس کا تابع ہونے کی کوشش کرتا ہے ... اس کی خوشامد کرتا ہے ... اس کے لئے ہدیے لاتا ہے... اس کے لئے تحفے لاتا ہے... اس کی بے جا تعریفیں کرتا ہے ... حالانکہ ایک چھوٹا سا کام اس سے وابستہ ہے ... اور کچھ بھی نہیں .....


اگر ہمارا اللہ سے تعلق ہو جائے تو اللہ وہ ذات ہے جو ہمارے پیدا ہونے سے پہلے ہمیں جانتا تھا ... 


جب ہم عالم ارواح میں تھے ... وہ جانتا تھا ... 

ہم اس دنیا میں بکھرے ہوئے تھے .. وہ ہمیں جانتا تھا...

 ہم جب تخلیق کے مراحل میں تھے ... وہ ہمیں جانتا تھا ...

  ماں کی گود میں آئے ... تو اس وقت ہمیں جانتا تھا ... 

  آگے کوئی کیا کرے گا... کہاں مرے گا ... وہ سب کچھ جانتا ہے ...

  

 اس لئے پیدائش سے موت تک ... اور موت سے لے کر آخرت تک ... تمام مسائل کے حل کے لئے ..اکیلا اللہ ہی کافی ہے ...

 

 تو اب آپ یہ سوچیں ... کہ جیسا ہم جج سے تعلق بناتے ہیں ... کیا ایسا ہی اللہ پاک سے تعلق بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ...

 

 یا جیسے کسی وکیل سے ... صدر ... وزیر سے ... سیاستدان سے تعلق بنانے کی کوشش کرتے ہیں ... اور سوچتے ہے اس کو پسند کیا ہے ... ناپسند کیا ہے..

 

 اللہ کیلئے بھی کبھی ایسا سوچا ؟....

Post a Comment

0 Comments