عورتوں کی اصلاح کی ذمہ داری مردوں پر

 


مرد  اپنی بیٹیوں کی تو شکایتیں کرتے ہیں کہ ایسی بدتمیز اور ایسی جاہل ہیں مگر وہ اپنے گریبان میں منھ ڈال کر تو دیکھیں کہ انہوں نے ان کے ساتھ کیا برتاؤ کیا۔ بس یہ اپنی راحت ہی کیا ان سے طالب ہیں اور ان کے دین کا ذرا بھی خیال نہیں کیا جاتا۔


عورتوں کی تو خطا ہے ہی مگر ان کی بے تمیزی میں مردوں کی بھی خطا ہے کہ یہ ان کے دین کی درستی کا اہتمام نہیں کرتے اور ان کے دینی حقوق کو تلف کرتے ہیں ۔


ہم بیبیوں کی شکایت تو کرتے ہیں مگر یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے بیبیوں کا کون ساحق ادا کیا ہے۔ 


چنانچہ ان کا ایک حق یہ تھا کہ ان کے دین کا خیال کرتے ۔ ان کو احکام الہیہ بتلاتے ۔


 دوسرا حق یہ تھا کہ معاشرت میں ان کے ساتھ دوستانہ برتاؤ کرتے باندیوں اور نوکروں کا سا برتاؤ نہ کرتے مگر ہم نے سب حقوق ضائع کر دیے۔

 

 افسوس ہم دنیوی حقوق تو کیا ادا کرتے دینی حقوق پر بھی ہم کو توجہ نہیں۔ چنانچہ نہ بیوی کی نماز پر توجہ ہے نہ روزہ پر ان باتوں کو ان کے کانوں میں ڈالتے ہی نہیں ۔

 

 یاد رکھو قیامت میں تم سے باز پرس ہوگی کہ تم نے بیوی بچوں کو دیندار بنانے کی کتنی کوشش کی تھی ۔

Post a Comment

0 Comments