اللہ پاک نے قلم کو پیدا کیا
اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا، ہر چیز کو اللہ تعالیٰ ہی نے پیدا کیا اور ایک دن اسی کے حکم سے ساری کائنات ختم ہو جائے گی۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر چیز ختم ہو جائے گی اور صرف آپ کے عزت و بزرگی والے رب کی ذات باقی رہے گی۔
حضرت عبادہ بن صامت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: اس دنیا کی تمام چیزوں میں) سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیدا فرمایا اور اسے لکھنے کا حکم دیا ، تو اس نے عرض کیا: اے میرے رب ! میں کیا لکھوں؟ اللہ تعالیٰ نے اسے قیامت تک کی پوری کائنات کی تقدیر لکھنے کا حکم دیا ۔
پھر اُس نے اُس وقت سے قیامت تک ہونے والی تمام چیزوں کو لکھ دیا۔ ایک دوسری حدیث میں رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی تقدیر کو زمین و آسمان کی پیدائش سے پچاس ہزار سال پہلے لکھا ہے ۔ اُس وقت سے قیامت تک دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے یا ہوگا، قلم ان چیزوں کو بحکم خداوندی پہلے ہی لکھ چکا ہے۔
اللہ کی قدرت
اللہ تعالیٰ نے ہمارے اوپر مضبوط آسمان بنایا، روشنی کے لیے اس میں چاند ،سورج اور چمکدار ستارے بنائے اور اسی نے بغیر سہارے کے اس کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے، جبکہ انسان ہلکی سی چیز کو بھی بغیر سہارے کے روک نہیں سکتا ، مگر اللہ تعالیٰ نے ہزاروں سال سے آسمان کو بغیر ستون کے روک کر اپنی زبر دست قدرت کا اظہار کیا اور لوگوں کو اس میں غور وفکر کرنے کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا: ( کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ) آسمان کو ( بغیر ستون کے )
ایک فرض کے بارے میں
چند باتوں پر ایمان لانا
[ سوره غاشیہ: ۱۸]
رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: "جب تک کوئی بندہ ان چار باتوں پر ایمان نہ لائے ، وہ مومن نہیں ہوسکتا۔) اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔۲) (اس کی بھی گواہی دے کہ ) میں اللہ کا رسول ہوں اس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے ۔(۳) مرنے اور پھر دوبارہ زندہ ہونے کا یقین رکھے ۔۴) تقدیر پر ایمان ا ترندی: 2145 ، عن علی -
لائے۔
ایک سنت کے بارے میں
سنت پر عمل کرنا
رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: " " جس نے میری سنت سے محبت کی (یعنی اس پر عمل کیا ، تو اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی ، وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا“۔ ترندی : 2678 عن انس ]
صبح کے وقت دعا پڑھنا
نمبر : ایک اہم عمل کی فضیلت رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: "جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھے گا شام تک وہ شیطان سے محفوظ رہے گا: ((اَعُوذُ بِاللهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ ( ترجمہ: میں شیطان رجیم سے اللہ تعالی کی پناہ چاہتا ہوں جو سننے والا اورجاننے والا ہے۔
ایک گناہ کے بارے میں
پڑوسی کو ستانا
رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: ”وہ آدمی جنت میں داخل نہ ہو سکے گا، جس کے ظلم وستم سے اس کے پڑوسی محفوظ نہ ہوں۔
دنیا کے بارے میں
حلال اور حرام کو سمجھو
رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: " عنقریب ایک زمانہ ایسا آنے والا ہے، جس میں آدمی کو یہ بھی پرواہ نہ رہے گی کہ مال حرام ہے یا حلال۔
آخرت کے بارے میں
قیامت میں مجرموں کی حالت قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اعمال کا رجسٹر سامنے رکھ دیا جائے گا، تو اس وقت تم مجرموں کو دیکھو گے کہ وہ لوگ ان ( اعمال ناموں ) میں لکھی ہوئی چیزوں سے ڈر رہے ہوں گے اور افسوس سے کہہ رہے ہوں گے: ہائے ہماری بدبختی
طب نبوی سے علاج
علاج تقدیر کے خلاف نہیں
حضرت ابو خامہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم سے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم لوگ جو جھاڑ پھونک اور دواؤں کا استعمال کرتے ہیں اور پر ہیز کرتے ہیں، تو اس سے تقدیر الہی کی مخالفت تو نہیں ہوتی ؟ رسول اللہ علیہ نے فرمایا: "یہ بھی تقدیر الہی ہے۔
قران کی نصیحت
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : یہ کلام بڑے رحمن اور نہایت رحم کرنے والے کی طرف سے نازل کیا گیا ہے، یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیتیں صاف صاف بیان کی گئی ہیں، ایسا قرآن ہے)، جو عربی ( زبان ) میں ہے، ایسے لوگوں کے لیے ہے جو سمجھدار ہیں ، (یہ قرآن) خوشخبری دینے والا اور عذاب سے) ڈرانے والا ہے۔