عبادت صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی کی کرنا
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی تعظیم کرنا
اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے ڈرتے رہنا۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی اطاعت میں مشغول رہنا اور نافرمانی کو چھوڑ دینا۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے سامنے عاجز و محتاج بنے رہنا۔
صرف اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی پر بھروسہ رکھنا۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے ساتھ حسنِ ظن رکھنا۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے حیا کرنا (یعنی ہر وہ کام جولوگوں کے سامنے شرم و حیا کیوجہ سے نہیں کیا جاتا ، اُسے اللہ سے شرم کرتے ہوئے بہ درجہ اولیٰ نہ کرنا)۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ذکر بہ کثرت کرنا۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے ملاقات کی تمنا کرنا۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ اور رسول صلى الله عليه وسلم کی محبت کا تمام چیزوں کی محبت سے زیادہ ہونا۔
اپنے معاملات میں شریعت ہی کو حکم بنانا
دین کی آسانی کا یقین رکھنا۔
