نظر بد دور کرنے کا وظیفہ

 


حضرت جبرئیل علی صلوۃ والسلام نے نظر بد دُور کرنے کا ایک خاص وظیفہ حضور اکرم  کو سکھایا اور فرمایا کہ حضرت حسن حضرت حسین رضی پر پڑھ کر دم کیا کریں۔


 ابن عساکر میں ہے کہ جبرئیل علیہ السلام حضور کے پاس تشریف لائے

  آپ صلی اس وقت غمزدہ تھے۔ سبب پوچھا تو فرمایا حسن اور حسین رضی کو نظر لگ گئی ہے۔ 

  فرمایا یہ سچائی کے قابل چیز ہے نظر واقعی لگتی ہے۔

  

 آپ نے یہ کلمات پڑھ کر انہیں پناہ میں کیوں نہ دیا ؟ حضور  نے پوچھا وہ کلمات کیا ہیں؟ 

 

فرمایا یوں کہہ دیں :



اللهُمَّ ذَا السُّلْطَانِ الْعَظِيمِ وَالْمَنِ الْقَدِيمِ ذَا الْوَجْهِ الْكَرِيمِ وَلَى الْكَلِمَاتِ التَّامَّاتِ وَالدَّعَوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ عَافِ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ مِنْ أَنْفُسِ الْجِنِ وَاعْيُنِ الْإِنْسِ


 ترجمہ: ”اے اللہ عظیم بادشاہت والے اے اللہ قدیم احسان والے اللہ ، باعزت ذات والے اے اللہ ، کامل باتوں کے والی ، دعاؤں کو قبول کرنے والے حسن وحسین کو عافیت عطا فرمائیے جنی و انسانی بدنگاہوں سے ۔“

 

حضور نے یہ دعا پڑھی ، وہیں دونوں بچے اٹھ کھڑے ہوئے اور آپ کے سامنے کھیلنے کودنے لگے ۔ 


حضور نے فرمایا کہ لوگو! اپنی جانوں کو ، اپنی بیویوں کو اور اپنی اولاد کو اسی پناہ کے ساتھ پناہ دیا کرو، اس جیسی اور کوئی پناہ کی دعا نہیں ہے۔


نوٹ: الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ کی جگہ مریض کا نام لیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments