حادثات سے بچنے کی دعا

 

حادثاتوں سے بچنے کی دعا


 ایک شخص حضرت ابوالدرداء  کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ کا مکان جل گیا۔ 

 فرمایا ”نہیں جلا “۔

  دوسری روایت میں ہے کہ پھر دوسرے شخص نے یہی اطلاع دی تو فرمایا: ”نہیں جلا“۔ 

  پھر تیسرے آدمی نے یہی خبر دی، آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم انہیں جلا ۔

   اللہ تعالی ایسا نہیں کرے گا کہ میرا مکان جل جائے ، کیوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھ لے شام تک اس کو کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی

اور جو شام کے وقت پڑھ لے صبح تک اس کو کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی ۔ 

میں نے صبح یہ کلمات پڑھے تھے، اس لیے مجھے یقین تھا کہ میرا مکان نہیں جل سکتا ۔ پھر لوگوں کے ساتھ گھر کی طرف گئے تو دیکھا کہ آس پاس کے سارے گھر جل گئے ہیں مگر ان کا گھر بالکل سلامت ہے۔


 وہ کلمات یہ ہیں

 

اللهم أنتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ مَا شَاءَ اللهُ كَانَ وَمَالَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُن وَلَا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِي الْعَظِيمِ أَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ و أَنَّ اللهَ قَد أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا . اللهم إني أَعُوذُبِكَ مِنْ شَرِ نَفْسِى وَمِنْ شَرِ كُلّ دَابَّةٍ أَنْتَ أَخِذُ بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى 

صرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ


ترجمہ: ”اے اللہ ! آپ ہی میرے پالنے والے ہیں۔ آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ آپ پر ہی میں نے بھروسہ کیا اور آپ ہی عظیم عرش کے مالک ہیں۔ جو کچھ اللہ نے چاہا وہ ہوا جو نہیں چاہا وہ نہیں ہوا اور گناہوں سے بچنے اور نیک کاموں کے کرنے کی طاقت اللہ کی مدد ہی سے ملتی ہے جو بلندی والا عظمت والا ہے۔ میں یقین کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ کا علم ہر چیز کو احاطہ کئے ہوئے ہے۔ اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کی برائی سے اور ہر اس جانور کی برائی سے جس کی پیشانی آپ کے قبضے میں ہے بے شک میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments