سحر تعویذ کو ختم کرنے کی دعا
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص بنی عنہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم نے اس (مذکورہ) دعا کو تین مرتبہ صبح کے وقت پڑھ لیا تو شام تک
شیطان کاہن اور جادوگر کے شر سے محفوظ رہو گے۔
أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلهِ وَالْحَمْدُ كُلُّهُ لِلهِ اَعُوْذُ بِاللهِ الَّذِي يُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ مِنْ
شَرِ الشَّيْطَانِ وَشِركه
ترجمہ: اللہ کے لئے ہم نے صبح کی اور پوری سلطنت نے صبح کی ، تمام تعریف اللہ کے لئے ہے، پناہ لیتا ہوں اللہ کی جس نے آسمان کو رو کے رکھا کہ وہ زمین پر گرے مگر اس کی اجازت سے مخلوق کی برائی سے اور جو پھیلی ہے اور شیطان کے شر اور اس کے شرک سے ۔“
اور اس کے بغیر تعویذ کو ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے
گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لیجئے۔ سورہ فاتحہ تین مرتبہ پڑھ لیجئے ۔
• چاروں قل تین تین مرتبہ پڑھ لیجئے۔ آیتہ الکرسی تین مرتبہ پڑھ لیجئے
(۱۱ مرتبہ پڑھ لیجئے )
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيْمٌ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِن
(۳ مرتبہ پڑھ لیجئے )
سلم قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ رَّحِيمٍ بیس مرتبہ پڑھ لیجئے)
گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لیجئے۔
اور اس کے بعد اپنے بدن پر اور بچوں کے بدن پر دم کر لیجئے اور پانی پر دم کر کے پی لیجئے یا پلا دیجئے۔
