عورتوں کو اپنے اخلاق ٹھیک کرنا ضروری ہے

 


ہماری عورتوں کے اخلاق نہایت خراب ہیں۔ ان کو اپنی اصلاح کرانا نہایت ضروری ہے۔ اور یاد رکھو بغیر اخلاق کے درست ہوئے عبادت اور وظیفہ کچھ کارآمد نہیں۔

حدیث میں ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلانی عورت بہت عبادت کرتی ہے۔ راتوں کو جاگتی ہے لیکن اپنے ہمسایوں ( پڑوسیوں ) کو ستاتی ہے فرما یا هي في النار کہ وہ دوزخ میں جائے گی ۔ اور ایک دوسری عورت کی نسبت عرض کیا گیا کہ وہ زیادہ عبادت نہیں کرتی مگر ہمسایوںسے حسن سلوک کرتی ہے فرما یا هي في الجنة کہ وہ جنت میں جائے گی ۔ مگر ہماری عورتوں کا سرمایہ بزرگی آج کل تسبیح اور وظیفہ پڑھنا رہ گیا۔ اخلاق کی طرف بالکل توجہ نہیں ۔ حالانکہ اگر دین کا ایک جز بھی کم ہوگا تو دین نا تمام ( ناقص ) ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments