کھانے سے پہلے کی دعا
حضرت سلمان فارسی رضی للہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی نہ دیکلم نے فرمایا: جسے یہ پسند ہو کہ شیطان اس کے ساتھ کھانے میں، سونے میں اور رات گزارنے میں شریک نہ ہو، اُسے چاہیے کہ جب گھر میں داخل ہو تو سلام کرے اور کھانے کے وقت کہے ”بسم الله
ترجمہ: میں اللہ کے نام سے کھانا شروع کرتا ہوں۔
کھانے سے پہلے دعا پڑھنا بھول جائے
حضرت اُمیہ بن بخشی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ سلیم نے ایک شخص کو کھاتا ہوا دیکھا، اس نے بسم الله ( شروع میں ) نہیں پڑھی تھی ، جب آخری لقمے میں اس نے پڑھا: "بِسْمِ اللهِ أَوَلَةَ وَاخِرَةَ " ترجمہ: شروع اور آخر میں اللہ کا نام لے کر کھاتا ہوں تو آپ سال ہندو یا مسکرائے اور فرمایا کہ شیطان اس کے ساتھ کھانا کھاتا رہا، جب اس نے ”بسم اللہ پڑھا تو شیطان نے جو کچھ کھایا تھا سب اُگل دیا۔ [ابو داؤد: ۳۷۶۸]
کھانے کے بعد کی دعا
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی شما ایلم جب کھانا کھا کر فارغ ہوتے تو یہ دعا پڑھتے:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ ترندی: ۳۴۵۷) ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور مسلمان بنایا۔