شیطانی اثرات سے حفاظت کی دعا
لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ .
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔“
جو شخص صبح کے وقت سو (۱۰۰) مرتبہ یہ کلمات کہے تو :
اسے حضرت اسماعیل علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے۔
ایک حدیث میں ہے کہ شام تک اس کی حفاظت ہوگی ۔ اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔
اس کے دس گناہ معاف ہوتے ہیں۔
اس کے دس درجات بلند ہوتے ہیں۔
وہ شام تک شیطان کے اثرات سے محفوظ رہتا ہے۔
پورے دن ہر نا گوار اور ناپسندیدہ چیز سے محفوظ رہتا ہے
اور جو یہ کلمات شام کو کہے تو صبح تک اس کے لیے ایسا ہی ہوتا ہے۔
جو شخص نماز کے بعد یہ ذکر کرے اس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں تو بھی معاف ہو جاتے ہیں۔
ترمذی شریف میں ہے:
66
جو شخص وله الحمد کے بعد یحیی ویمیت کے اضافہ کے
ساتھ مغرب کی نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھے گا،
اللہ تعالیٰ اس کے لیے فرشتوں کی ایک جماعت بھیجیں گے جو اسلحہ کے ساتھ لیس ہوگی اور شیطان سے اس کی حفاظت کرے گی ۔
