اللہ مل گیا تو سب کچھ مل گیا


دنیا کی تاریخ اور انسانیت کی تاریخ اس بات پر گواہ ہے ... اور آئندہ بھی قیامت تک جب تک یہ انسان دنیا میں آتا رہے گا ... آئندہ زمانے بھی اس بات پر گواہ رہیں گے کہ ... آدم سے لے کر آج تک جس فرد نے ... جس قوم نے ... جس مرد نے اور عورت نے .. اللہ تعالی کو کھودیا اور ناراض کر دیا ... اس کا نہ یہ جہاں بنا نہ وہ بنا ... اللہ تعالی سے بھٹک کر نہ وہ یہاں سکھ دیکھے گا ۔۔۔ نہ دیکھ سکتا ہے ... اور نہ آنے والی زندگی میں دیکھے گا ...


اور ساری دنیا کی تاریخ ... زمین و آسمان ... سورج ... چاند ... ستارے... یہ ہوا ئیں ... یہ فضا... یہ اس بات پر چشم دید گواہ ہیں کہ ... جنہیں اللہ تعالی مل گیا .... جس قوم نے اللہ کو پالیا ... جس فرد نے اللہ پالیا ... جس مرد نے اللہ کو پالیا ... جس عورت نے اللہ کو پالیا۔ وہ نہ کبھی یہاں ناکام ہوا... نہ آئندہ نا کام

ہوگا۔۔۔

اللہ کو پا کے سب کچھ چلا جائے تو کچھ نہیں گیا . اور اللہ کو کھو کے سب کچھ مل جائے تو کچھ بھی نہیں ملا ... يا ابن آدم اطلبنی تجدنی ...

 اے آدم کی اولاد ! میری طلب میں نکل ... میرا وعدہ ہے کہ میری طلب میں نکلے گا... تو میں تجھے مل جاؤں گا۔۔۔

 

... فان وجدتني وجدت كل شنی... اگر تو نے مجھے پالیا تو سب کچھ پالیا... 

وان فتنی فاتک کل شئی ... اگر تو نے مجھے کھو دیا تو تیرا سب کچھ چھن گیا اور کھویا گیا


 ... وانا خیر لک من کل شئی ... کوئی لاتو سہی ... کوئی بتا تو سہی ... جو مجھ سے بہتر ہو ... اگر اللہ نہیں ملا ... اللہ کو نہیں پایا ... تو سات بر اعظم کی حکومت پا کے بھی یہ فقیر ہے.. 

 

اور فقیر ہو کر بھی یہ فقیر ہے...


 اور اگر اللہ مل گیا ... اور اللہ کو پالیا ... اور اس کو راضی کر لیا ... تو سات براعظموں کا حکمران ہو کر بھی یہ کامیاب ہے... یہ دنیا کا بھی بادشاہ ہے ... یہ آخرت کا بھی بادشاہ ہے..

 

 اور اللہ کو پا کر ساتوں براعظم میں سے ایک تنکا نہیں ملا... تو یہ ہے دنیا کا فقیر ہے ... پر یہ آخرت کا بادشاہ ہے...

Post a Comment

0 Comments