آج کل مسلمانوں کے عمل سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اولیاء اللہ کو عنقاء کی طرح خیال کرتے ہیں۔
کہ وہ کسی زمانے میں ہوا کرتے تھے اور اب نہیں. پائے جاتے
کیونکہ جب ان کو اولیاء اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو بجائے اس کے کہ خدا تعالیٰ کے نیک بندوں میں سے کسی ولی کو تلاش کریں اور اپنی مقصد کے لئے ان کی طرف رجوع کریں۔
یہ ان اولیاء اللہ کی قبروں سے رجوع کرتے ہیں۔ جو آج سے صدیوں پہلے گزر چکے ہیں انہی کی قبروں پر جاتے ہیں۔ اپنی حاجت روائی کے لئے انہی سے استدعا کرتے ہیں اور اپنی مرادیں پوری ہونے پر انہی کے حضور میں ہدیہ پیش کرنے کے وعدہ کر آتے ہیں
