سوال کشف الہام کے بارے میں

 



سوال

کشف والہام اور بشارت کیا ہے؟

س ... کشف ، الہام اور بشارت میں کیا فرق ہے؟ حضرت محمد کے بعد کسی کو کشف ، الہام یا بشارت ہو نا ممکن ہے؟ قرآن وحدیث کے حوالے سے واضح کیجئے گا۔

جواب

کشف کے معنی ہیں کسی بات یا واقعہ کا کھل جانا۔ الہام کے معنی ہیں دل میں کسی بات کا

القا ہو جانا۔ اور بشارت کے معنی خوشخبری کے ہیں، جیسے کوئی اچھا خواب دیکھنا۔

......

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کشف و الہام اور بشارت ممکن ہے، مگر وہ شرعاً حجت نہیں، اور اس کے قطعی ویقینی ہونے کا دعویٰ کیا جا سکتا ہے نہ کسی کو اس کے ماننے

کی دعوت دی جاسکتی ہے۔

کشف یا الہام ہوسکتا ہے، لیکن وہ حجت نہیں


سوال

س ... اگر کوئی شخص یہ دعوی کرے کہ مجھے کشف کے ذریعہ خدا نے حکم دیا ہے کہ فلاں شخص کے پاس جاؤ اور فلاں بات کہو، ایسے شخص کے بارہ میں شریعت کیا کہتی ہے؟ 

جواب

غیر نبی کو کشف یا الہام ہو سکتا ہے، مگر وہ حجت نہیں، نہ اس کے ذریعہ کوئی حکم ثابت ہو سکتا ہے، بلکہ اس کو شریعت کی کسوٹی پر جانچ کر دیکھا جائے گا، اگر صحیح ہو تو قبول کیا جائے گا ور نہ رڈ کر دیا جائے گا۔ یہ اس صورت میں ہے کہ وہ سنت نبوی کا متبع اور شریعت کا پابند ہو، اگر کوئی شخص سنت نبوی کے خلاف چلتا ہو تو اس کا کشف و الہام کا دعوی شیطانی مکر ہے۔

Post a Comment

0 Comments