عورتوں کے لئے خاص نصیحتیں

 


(۱) رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرما یا عورت پانچ وقت کی نماز پڑھتی رہے اور رمضان کے روزے رکھ لیا کرے۔ اور اپنی آبرو کی حفاظت رکھے۔ اور اپنے خاوند کی تابعداری کرے۔ تو

ایسی عورت جنت میں جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے


(۲) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ علی فلانی عورت کثرت سے نفل نمازیں اور روزے اور خیر خیرات کرتی ہے لیکن زبان سے پڑوسیوں کو تکلیف

بھی پہنچاتی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا وہ دوزخ میں جائے گی۔

پھر اس شخص نے عرض کیا کہ فلانی عورت نفل نماز میں اور روزے اور خیرات کچھ زیادہ نہیں کرتی یونہی کچھ پنیر کے ٹکڑے دے دلا دیتی ہے لیکن زبان سے پڑوسیوں کو تکلیف نہیں دیتی۔ آپ  نے فرمایا وہ جنت میں جائے گی ۔ 

(ماخوذ از بہشتی زیورج ۸)


(۴) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عورتو! میں نے تم کو دوزخ میں بہت دیکھا ہے عورتوں نے پوچھا اس کی کیا وجہ ہے؟

فرمایا تم پھٹکار سب چیزوں پر بہت ڈالا کرتی ہو ( یعنی لعن طعن کرتی ہو، کوستی ہو ) اور شوہر کی ناشکری بہت کرتی ہو۔ اور اس کی دی ہوئی چیزوں کی بہت نا قدری کرتی ہو۔

بہشتی زیور میں یہ حدیثیں مشکوۃ شریف و کنز العمال سے ماخوذ ہیں )


(۵) حضرت اسماء بنت یزید انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں عورتوں کی فرستادہ آپ کے پاس آئی ہوں۔ ( یعنی عورتوں نے مجھے یہ کہہ کر بھیجا ہے کہ ) مرد جمعہ اور جماعت اور عیادت مریض اور حضور جنازہ اور حج و عمرہ اور اسلامی سرحد کی حفاظت کی بدولت ہم پر فوقیت لے گئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو واپس جا اور عورتوں کو خبر کر دے کہ تمہارا اپنے شوہر کے لئے بناؤ سنگار کرنا یا حق شوہری ادا کرنا اور شوہر کی رضامندی کا لحاظ رکھنا اور شوہر کے موافق مرضی کا اتباع کرنا یہ سب ان اعمال کے برابر ہے۔


 (۶) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسی عورت پر اللہ کی رحمت نازل , جو اٹھ کر تہجد پڑھے اور اپنے شوہر کو بھی جگائے کہ وہ بھی نماز پڑھے۔ 

 

(۷) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! سب عورتوں سے اچھی وہ عورت کہ جب شوہر اس کی طرف نظر کرے تو وہ اس کو خوش کر دے اور جب وہ اس کو کوئی حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے۔ اور اپنی جان اور مال میں اس کو ناخوش کر کے اس کی مخالفت نہ کرے۔




(۸) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی عورت اپنے شوہر کو دنیا میں کچھ تکلیف دیتی ہے تو جنت میں جو حور اس شوہر کو ملے گی وہ کہتی ہے کہ خدا تجھے غارت کرے وہ تیرے پاس مہمان ہے جلد ہی تیرے پاس سے ہمارے پاس چلا آئے گا۔



(۹) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے اچھی وہ عورت ہے جو اپنی عزت آبرو کے بارے میں پارسا ہو اور اپنے خاوند پر عاشق ہو۔


(۱۰) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی اس عورت کو پسند کرتا ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ محبت اور لاگ کرے اور غیر مرد سے اپنی حفاظت کرے


(۱۱) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی عورت دوسری عورت سے اس طرح نہ ملے کہ اپنے خاوند کے سامنے اس کا حال اس طرح کہنے لگے جیسے وہ اس کو دیکھ رہا ہے۔


Post a Comment

0 Comments