اللہ پاک کا خوش ہو کر درگزر کرنا

 


اللہ تعالیٰ اپنی عبادت سے ایسے ہی خوش ہیں جیسے تم بسا اوقات اپنی اولاد سے خوش ہوتے ہو۔

 دن بھر کے تھکے ماندے دفتروں سے اٹھ کر یا دوکانوں سے فارغ ہو کر یا محنت مزدوری کر کے جب شام کو گھر جاتے ہو تو چھوٹا بچہ ابا کہہ ٹانگوں سے لپٹ جاتا ہے تو بس اتنے ہی سے تم خوش ہو جاتے ہو ۔ 

 طبیعت میں مسرت کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے تم اس سے پیار کرتے ہو ہنستے ہو اور سب کچھ بھول جاتے ہو۔

  اسی طرح تمہارے اس تھوڑے سے ذکر تھوڑی سی عبادت اور تھوڑی سی نماز سے اللہ تبارک و تعالی تم پر خوش ہو جاتا ہے اپنی رحمت سے دروازے کھول دیتا ہے اور تمہیں آغوش رحمت میں لے لیتا ہے۔ 

  حالانکہ تم نے بڑا کام نہیں کیا۔ صرف چند منٹ تخلیہ میں اس کو یاد کیا اور اس کے حبیب علیہ الصلوۃ والسلام کے بتائے ہوئے طریقے پر اس کو یاد کیا صرف زبانی حمد ثنا کی۔

   اپنی غلطیوں کوتاہیوں کا اعتراف کیا اور اس سے مزید عمل کی توفیق مانگی۔ 

   تو ہ تم پر راضی ہو گیا اور تمہاری اس دانائی عقل مندی کا بہتر سے بہتر صلہ دینے پر تیار ہو گیا ہے


Post a Comment

0 Comments